یہاں پرگتی میدان میں جاری بین الاقوامی تجارتی میلے میں آج اقلیتوں کے
روایتی ہنر، فن اور دستکاری پر مبنی ہنرہاٹ کا افتتاح کیا گیا۔مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی، مرکزی
وزیر مملکت برائے قابل تجدید توانائی پیوش گوئل اور مرکزی وزیر مملکت
برائے خارجہ ایم جے اکبر نے ربن کاٹ کر ہال نمبر14 میں اس ہنر ہاٹ کا
افتتاح کیا، جو آئندہ 27 نومبر تک جاری رہے گا۔ہنر
ہاٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ یہ ہنرہاٹ اقلیتوں کے صدیوں پرانے اور روایتی ہنرکو فروغ دینے سے
متعلق وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ کی عکاسی ہے جس میں اقلیتی طبقے سے تعلق
رکھنے والے لوگوں کے ذریعے تیار کئے جانے والی مصنوعات کی نمائش کی جائے
گی، جس کا مقصد ان مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اسے عالمی مارکیٹ بھی
فراہم کرانا ہے تاکہ ان ہنرمندوں کو روزگار کے محاذ پر مزید مضبوط کیا
جاسکے۔